میں تیرے ساتھ چلنا چاہتا ہُوں
تِرے سائے میں ڈھلنا چاہتا ہُوں
رقم تاریخ کرنے کو نئی میں
رہِ نَو پر نکلنا چاہتا ہُوں
شعورِ آگہی لوگوں کو دے کر
ہوا کا رُخ بدلنا چاہتا ہُوں
مٹانے کو شبِ غم کی سیاہی
نئے سُورج اُگلنا چاہتا ہُوں
جنم لیتی دِلوں میں نفرتوں کو
محبت میں بدلنا چاہتا ہُوں
وہ دیتا ہے اُسی لمحہ صدائیں
میں جِس لمحے سنبھلنا چاہتا ہُوں
چراغِ راہِ منزل ہُوں میں انور
میں آندھی میں بھی جلنا چاہتا ہُوں
-- تِرے سائے میں ڈھلنا چاہتا ہُوں
رقم تاریخ کرنے کو نئی میں
رہِ نَو پر نکلنا چاہتا ہُوں
شعورِ آگہی لوگوں کو دے کر
ہوا کا رُخ بدلنا چاہتا ہُوں
مٹانے کو شبِ غم کی سیاہی
نئے سُورج اُگلنا چاہتا ہُوں
جنم لیتی دِلوں میں نفرتوں کو
محبت میں بدلنا چاہتا ہُوں
وہ دیتا ہے اُسی لمحہ صدائیں
میں جِس لمحے سنبھلنا چاہتا ہُوں
چراغِ راہِ منزل ہُوں میں انور
میں آندھی میں بھی جلنا چاہتا ہُوں
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "vupindi" group.
To post to this group, send email to vupindi@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
vupindi+unsubscribe@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com/group/vupindi?hl=en
No comments:
Post a Comment