Thursday, September 8, 2011

[~>VU-P!nD!<~] نہ اس طرح کوئی آیا نہ کوئی آتا ہے






--
Hi5 and Myspace Glitter Graphics: Flowers, Roses




نہ اس طرح کوئی آیا نہ کوئی آتا ہے
مگر وہ ہے کہ مسلسل دیے جلاتا ہے
کبھی سفر کبھی رختِ سفر گنواتا ہے
پھر اُس کے بعد کوئی راستہ بناتا ہے
یہ لوگ عشق میں سچے نہیں ہیں ورنہ ہجر
نہ ابتدا نہ کہیں انتہا میں آتا ہے
یہ کون ہے جو دکھائی نہیں دیا اب تک
اور ایک عمر سے اپنی طرف بلاتا ہے
وہ کون تھا میں جسے راستے میں چھوڑ آیا
" یہ کون ہے جو مرے ساتھ ساتھ آتا ہے"
وہی تسلسلِ اوقات توڑ دے گا کہ جو
درِ اُفق پہ شب و روز کو ملاتا ہے
جو آسمان سے راتیں اُتارتا ہے سلیم
وہی زمیں سے کبھی آفتاب اُٹھاتا ہے
سلیم کوثر











--

No comments:

Post a Comment